16 جون 2012 - 19:30

تہران میں قرائت قرآن اور حفظ کلام اللہ مجید کے انتیسویں عالمی مقابلے آج سے شروع ہورہے ہیں۔

ابنا: ان عالمی مقابلوں میں پینسٹھ ملکوں کے قاریان قرآن کریم اور حفاظ شرکت کررہے ہیں۔ ان قرآنی مقابلوں میں سینتالیس حفاظ، اٹھاون قاری شرکت کررہے ہیں۔ یہ مقابلے چودہ غیر ملکی اور ایرانی ججوں کے زیر نظر انجام پائیں گے۔

قرآن کے بین الاقوامی مقابلوں کےساتھ ساتھ قرآن کریم قرآنی شعبوں اور علوم کی ماہرچوبیس خواتین کو انعامات بھی دئے جائيں گے اس کےعلاوہ ان مقابلوں میں شرکت کرنےوالوں کو ایران کی مذہبی مقامات پر بھی لےجایا جا ئے گا ۔

اس موقع پر قرآنی تحقیقات کی چھٹی کانفرنس بھی منعقد ہوگي۔ تہران میں قرآن کریم کے انتیسویں عالمی مقابلے جمعہ بائيس جون تک جاری رہیں گے۔

 ......./169